اسرائیلامریکہپاکستانقطرکشمیر

مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا، مراد سعید

اسلام آباد: مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا، فضل الرحمان نے اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں، فرنٹ مین کے ذریعے کمپنیاں بنا کر حج کے بڑے کوٹے حاصل کئے، دبئی اور قطر میں بھی اثاثے سامنے لائے جائیں گے۔

براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا: وزیراعظم

وفاقی وزیر مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالت کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا، 54 سال میں پہلی بار یو این اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، نواز شریف کے دور میں جے یو آئی کا رہنما اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے، فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں، مولانا امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں، نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی فضل الرحمان ملوث رہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا، انہوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچائی، گزشتہ ہفتے میں فضل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آئیں، نیب نے جائیدادوں کے حوالے سے نوٹس کیے، سوالنامے بھی بھیجے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدرسے کے بچوں کو بلایا جا رہا ہے۔

(آج 1 بار ملاحظہ کیا ، 1 ملاحظہ کیا آج)

تبصرے

تبصرے

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں