پاکستانصنعت

چینی مافیا کی کمر توڑ نے کی تیاری۔۔۔حکومت نے کیا کام کرنےوالی ہے؟ پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے، چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے،

چینی کی پیداوار بھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے، شوگر ملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان ممکنہ طور پر منافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں، پہلے حکومت چینی اگست تک درآمد کرنا چاہ رہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں