پاکستانپشاورصحتکراچیکشمیرکوئٹہکورونا وائرسلاہور

حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کو حتمی شکل دے دی – Urdu News – Today News

اسلام آباد: حکومت نے چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی خریداری کو حتمی شکل دے دی۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اس وقت 4 کمپنیوں سے بات چل رہی ہے۔ چینی کمپنی سائنوفارم سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

نوشین حامد نے کہا کہ امید ہے فروری کے آخر میں یا مارچ کے اوائل میں ویکسین  پاکستان آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بہرصورت بچنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ویکسین آنے میں وقت لگے گا اور اس وقت تک ہر شخص کی ذمے داری ہے وہ احتیاط کرے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے چینی کمپنی سے بات چیت جاری ہے، جلد اچھی خبر دیں گے۔

علاوہ ازیں حکومت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے ہیلتھ ورکرز کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو مفت لگائی جائے گی۔ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جاننے کے لیے www.ncoc.gov.pk پروزٹ کریں۔ ویکسین صرف رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو ہی لگائی جائے گی۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن متعلقہ صوبائی صحت سینٹرز میں ہوگی۔ اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کی براہ راست ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن ہو گی۔

پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12 لاکھ ڈوزیز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا ہے۔ ویکسین 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں مہیا کی جائے گی۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں