پاکستانکرکٹ

مصباح الحق سے ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا – Urdu News – Today News

ہیڈکوچ مصباح الحق سے 11 رکنی ٹیم  منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے والے مصباح الحق سے اب میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار بھی لے لیا گیا ہے اور اب کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کے انتخاب میں بااختیار ہوں گے۔

میچ سے قبل مصباح الحق کپتان سے مشورہ کرکے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے تھے لیکن سلیکشن کا اختیار واپس لیے جانے کے بعد سے وہ آئندہ سیریز سے کسی بھی میچ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب اپنے طور پر نہیں کر سکیں گے اور 11 رکنی ٹیم صرف اور صرف کپتان ہی منتخب کرے گا۔

البتہ کپتان اپنی صوابدید پر کوچز سے مشورہ لے سکتا ہے، بابراعظم کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ہیڈکوچ اور دیگر کوچز سے مشاورت کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کوچ کے سلیکشن کے اختیارات لینے کی ابھی خبریں ہیں، کوچ کے سلیکشن لینے کا جب فیصلہ سامنے آئے گا دیکھیں گے،ابھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں