پاکستانپشاورکراچیکشمیرکوئٹہکورونا وائرسگلگت بلتستانلاہور

کرونا سے مزید 55 افراد جاں بحق، 2123 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 18، بلوچستان میں 18 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گڈو پاور پلانٹ کا سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوa

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 323، سندھ میں 3 ہزار 730، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 748، اسلام آباد میں 447، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(آج 4 بار ملاحظہ کیا ، 4 دورے)

تبصرے

تبصرے

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں