لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کی نامز د کرکٹ کمیٹی نے دونوںکوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کردیا ہے۔ کمیٹی کے سربرا ہ سلیم یوسف نے دونوں کوچز کو طلب کیا جہاں دونوں وقار یونس اور مصباح الحق کو سخت سوالات کا سامنا رہا۔ کمیٹی نے کوچز سے پوچھا کہ آپ کی کوچنگ میں ٹیم پرفارم کیوں نہیںکر پا رہی جس پر مصباح الحق نےجواب دیا کہ بائیو سکیور ببل نے
سنجے دت کی طبیعت جتنی مرضی خراب ہو یہ بندہ اس کام سے رُک ہی نہیں سکتا
کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کو متاثر کیا۔ اس سوال پر کہ کھلاڑیوں کے چنائو میں بہتری ہونی چاہیے تھی۔دونوں کوچز کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر کمبی نیشن نہیں بنایا جا سکتا۔ وقار یونس نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ بائولر ز پر بھرپور کام کیا، چاہیں تو لڑکوں سے پوچھ لیں۔تاہم کمیٹی نے دونوں کوچز کو وارننگ دی کہ اگرنوکریاں بچانی ہیں تو جنوبی افریقہ کو ہرانا ہو گا۔کمیٹی اپنی سفارشات چئیرمین پی سی بی کو بھجوائے گی۔