– آواز ڈیسک –
اداریہ
عمران خان نے اسلام آباد میں ترکی کے نجی چینل اے نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بلوچستان میں ہزارہ برداری کے کان کنوں کی شہادت کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے کی جڑیں اسّی کی دہائی سے ملتی ہیں، جب افغان جہاد شروع ہوا اور اس میں پاکستان بھی شریک ہوا اور نتیجے میں فرقہ وارانہ فسادات نے جنم لیا۔ انھوں نے کہا کہ مذہبی انتہاء پسند مسلح افراد اب دہشت گرد تنظیم داعش کا روپ دھار چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں جبکہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔
ماضی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں، اب وزیراعظم بھی اس سے ملتی جلتی بات کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ کب تک چلے گا۔ غلطیاں کوئی کرے بھگتے کوئی اور۔ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ ماں کے لئے تمام اولاد یکساں ہوتی ہے، اسے اقلیت اور اکثریت میں تقسیم کرنا درست اقدام نہیں ہوتا، وہ بھی اس حکومت میں جو ریاست مدینہ کی آئیڈیالوجی کو رائج کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ ہزارہ برادری کے مظلوم عوام ہوں یا پاکستان کے کسی بھی خطے میں ظلم کی چکی میں پسنے والے عام شہری، سب کے حقوق مساوی ہیں اور سب کو ان کے شہری اور سماجی حقوق ملنے چاہیئں۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.