آذربائیجانامریکہبین الاقوامیتارکین وطنترکیڈپلومیٹکشام

بائڈن صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں تو ہم ان کے ساتھ مل بیٹھ کر بعض موضوعات پر بات چیت کریں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں، امریکہ کے نو منتخب صدر ،جوبائڈن کے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بعض موضوعات پر ان سے بات چیت کروں گا۔

اپنے دورہ آذربائیجان سے قبل جاری کردہ بیان میں صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی۔امریکہ تعلقات پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بائڈن میرے لئے اجنبی نہیں ہیں میں انہیں سابق صدر باراک اوباما  کے دور سے بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ترکی نیٹو میں امریکہ کے بعد پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے ۔ اس بات کے وہ خود بھی معترف ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حالِ حاضر میں ترکی کی اسلحے کی خرید سے متعلق ان کے بیانات کو ہم موزوں خیال نہیں کرتے۔ خاص طور پر اس وقت شام کے شمال میں اور  فرات کے مشرق میں امریکی حکام کے نقطہ نظر کو ہم درست خیال نہیں کرتے۔ میں اس وقت اپنے بیانات کو بھی قبل از وقت نہیں سمجھتا۔ بائڈن صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں تو ان کے ساتھ مل بیٹھ کر بھی ہم بعض موضوعات پر بات چیت کریں گے”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر سیاست میں تصادم نہیں ہو گا۔  ہم ان موضوعات پر ڈپلومیٹک ماحول میں افہام و تفہیم کے ذریعے حل کا راستہ نکال لیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس مرحلے کو نہایت صحتمندانہ شکل میں چلائیں گے”۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں