امریکہبرطانیہبھارتپاکستانچینروسسعودی عربصحتکورونا وائرس

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 6 کروڑ 62 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ 52 ہزار 273 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 24 ہزار 786 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 96 ہزار 266 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 136 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 58 لاکھ 31 ہزار 221 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 550 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 535 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 58 لاکھ 28 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 86 لاکھ 58 ہزار 882 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 39 ہزار 736 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 8 ہزار 418 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 75 ہزار 981 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 34 ہزار 951 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 42 ہزار 176 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 2 ہزار 949 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 54 ہزار 767 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 68 ہزار 552 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 46 ہزار 252 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16لاکھ 99 ہزار 145 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 60 ہزار 617 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ 90 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 58 ہزار 852 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 16 لاکھ 88 ہزار 939 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 39 ہزار 512 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 54 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہزار 467 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 52 ہزار 607 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 940 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 336 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 75 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 601ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 303 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 52 ہزار 359 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 441 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ماخذ: جنگ کی خبریں

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں