بھارتپاکستانپشاورشاممعیشت

جنگ کا میدان لگ گیا،اب آگے بڑھنا ہے، فضل الرحمان

دھاندلی سےآنےوالی حکومت کومستردکردیا

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور جلسے میں موجود لوگوں نےدھاندلی سےآنےوالی حکومت کومستردکردیاہے۔

پشاورمیں اتوار کی شام پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےفضل الرحمان نے کہا کہ پشاورکی عوام نے توریفرنڈم ہی کردیا ہے اوردھاندلی سے آنےوالی حکومت کو مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کامیدان لگ گیاہے اور اب آگے بڑھناہے۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنگ کااعلان کرچکےہیں اورمیدان جنگ سےپیچھےہٹناگناہ کبیرہ ہے۔ انھوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اس کاکسی سےواسطہ نہیں پڑاتھا لیکن اب پتہ چلےگا۔

فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نےکہاتھا کہ اگر بھارت میں نریندرمودی کامیاب ہوگیاتوکشمیرکامسئلہ حل ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں سےنجات پائیں گےتوملک کامستقبل محفوظ ہوگا، حکومت بھی ناجائز،اس حکومت کی داخلہ پالیسی بھی ناجائزہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دو سال میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، جس ملک کی معیشت گرتی ہےوہ ریاست باقی نہیں رہتی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئےامیر مقام نے کہا کہ کسی کو ریلف دینا عمران خان کے منشور میں نہیں ہے، عمران خان عوام کوفاقہ کشی پرمجبورکررہےہیں۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں