پاکستانکراچیکورونا وائرس

سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی،نارتھ کراچی میں ہفتہ بازار لگ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع وسطی نارتھ ونیو کراچی میں سندھ حکومت کےاحکامات کی کھلی خلاف ورزی-ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے میں ناکام-نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں ہفتہ بچت بازاربھی لگادیاگیا-متعلقہ افسران کی چشم پوشی اوربازار مافیہ کابنایا ہوا اپنا قانون-باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع وسطی 6 سے زائد بچت بازار معمول کے مطابق لگ رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کےماتحت افسران اور متعلقہ تھانے کےہیڈ محرر کی مکمل سرپرستی ہے-سونے پر سہاگہ مذکورہ علاقے میں بچت بازاروں کے سے رات گئے تک چاۓ کے ہوٹل کھلے رہتے ہیں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے اور سندھ حکومت کے احکامات کو پیروں تلے روندھا جارہا ہے-دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل تمام سرگرمیوں کو کھولنے کے باعث کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے-ضلع وسطی کے مکینوں اور سماجی و سیاسی شخصیات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متعلقہ افسران انسانی جانوں پر رشوت کو فوقیت دے رہے ہیں-واضح رہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی یا کسی بھی قسم کی لاپرواہی ثابت ہونے پر سندھ حکومت کی جانب سے دکان / مارکیٹ کو سیل کرنے کے واضح احکامات ہیں-

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں