امریکہپاکستانحقوقکالم و مضامینکرکٹ

امریکا جا کر کھیلنے پر غور، میڈیا اطلاعات

– کالم و مضامین –

پاکستانی کرکٹ سے جڑے حلقوں میں آج کل ایک کرکٹر کے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے اور امریکا کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی سرگوشیاں عام ہیں۔ کوئی اسے افسوسناک خبر قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے گرم خون کا بے وقوفانا فیصلہ قرار دے رہا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کےمطابق سمیع اسلم اگلے 10 روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گے اور اس حوالے سے سفر اور رہائش کیلئے ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

جیو نیوز نے اپنے ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے  کہ کرکٹر سمیع اسلم امریکا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے  اور وہ مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمیع اسلم کا امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور وہ 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ سے پہلے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں .
آواز جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں.

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں