کراچی(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1866ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95422روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1150روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 985روپے 94پیسے پر مستحکم رہی۔
اگلی خبر پڑھیے
7 دسمبر, 2021
پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی
2 دسمبر, 2021
ای سی جی کی جانب سے ترکمانستان کو بین الاقوامی یوریشین فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت
30 نومبر, 2021
قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو ضمانت پر رہا
27 نومبر, 2021
پاکستانی بزنس ٹائیکون،بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض اور انکے بیٹے احمد علی ریاض پر برطانیہ داخلے پر پابندی عائد کردی
23 نومبر, 2021
آئی بارہ سیکٹر میں ترقیاتی کام جنوری 2022 میں شروع ہوجائے گا،چیئرمین سی ڈی اے
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close