پاکستانچترالحقوقکراچی

جماعت اسلامی 14 اکتوبر کو یوم یکجہتی کراچی منائے گی – Human Rights News Worldwide- News Agency- Urdu Service

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) جماعت اسلامی نے چودہ اکتوبر کو کراچی سے چترال تک یوم یکجہتی کراچی منانے اور شہر کے مسائل پر تین روزہ ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ۔۔سینٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کو عوام کے قدموں میں لا ڈالیں گے۔جماعت اسلامی نے ہرصورت کراچی کے حقوق لینے کااعلان کردیا۔شاہراہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکراچی کی بربادی کو ملک کی بربادی قرار دیا۔۔ان کاکہناتھاکہ کراچی آباد ہوگا تو پورا ملک آباد ہوگا۔۔انہوں نے کراچی میں شہری حکومت کو بااختیار بنانےکامطالبہ کیا۔۔سراج الحق نےکراچی سے چترال تک یوم یکجہتی کراچی منانے کا اعلان بھی کیا ۔۔امیرجماعت اسلامی نے شہر کے مسائل پر تین روزہ ریفرنڈم کرانے کا بھی اعلان کیا ۔۔کہتے ہیں عوامی ریفرنڈم کے نتائج پر فیصلہ کیا جائے گا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنا ہے یا سندھ اسمبلی کا ؟سراج الحق نے دعوی کیا کہ جب بھی کراچی میں شفاف انتخابات ہوں گے میئر جماعت اسلامی کا ہو گا۔سراج احق نے کراچی میں ہونےوالی مردم شماری کو بھی مسترد کردیا۔۔مارچ کے شرکاء سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں