پاکستانٹیکنالوجیفیصل آبادلاہور

اب پاکستان میں ہی ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں بنائیں گے، فواد چوہدری – Daily Asas News

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز مشینوں سمیت طبی آلات اب پاکستان میں ہی بنائے جائیں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ رقبے پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل زون میں مختلف طبی آلات تیار کیے جائیں گے جن میں ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں، دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے اسٹنٹ، کینولا، سرنج اور سوئیاں شامل ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے طبی آلات ہر سال درآمد کرتا ہے لیکن اب یہ بہت کم ہوجائے گی۔ فیصل آباد کے بعد اگلا میڈیکل زون سیالکوٹ میں بنے گا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں