لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کے مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے آنے والی فیصل آباد پولیس کی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی اسپتال سے غائب ہوگئے۔ فیصل آباد سے آنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے انچارج اے ایس پی عبد الخالق نے بتایا کہ آج ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ اسپتال کے عملے نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک گھنٹہ پہلے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا اور بیان لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پولیس کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی نجی اسپتال سے چلے گئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما نے اپنا ایگزیکٹیو روم بھی خالی کر دیا۔مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے لیے فیصل آباد پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم انچارج اے ایس پی عبدالخالق کی سبراہی میں طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کو دونوں فریقوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم وقوعے کی رات طلال چوہدری کی جانب سے 15 پر موصول ہونیو الی کال پر پولیس نے بروقت کارروائی کی تھی۔ پولیس کے موقعے پر پہنچنے کے بعد طلال چوہدری لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے
اگلی خبر پڑھیے
7 دسمبر, 2021
پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی
2 دسمبر, 2021
ای سی جی کی جانب سے ترکمانستان کو بین الاقوامی یوریشین فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت
30 نومبر, 2021
قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو ضمانت پر رہا
27 نومبر, 2021
پاکستانی بزنس ٹائیکون،بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض اور انکے بیٹے احمد علی ریاض پر برطانیہ داخلے پر پابندی عائد کردی
23 نومبر, 2021
آئی بارہ سیکٹر میں ترقیاتی کام جنوری 2022 میں شروع ہوجائے گا،چیئرمین سی ڈی اے
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close