پاکستانچترالخواتین

چترال میں ایک اور نوجوان لڑکی نے دریا میں کود کر خودکشی کرلی

چترال (ظہیر احمد) اپر چترال کے گاؤں چرون سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی حوریہ دختر محمود قادر نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں چترال کے اندر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے لوئیر چترال سے تعلق رکھنے والی دفتر حیات نے بھی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلى تھی۔ ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کی جانب سے دونوں لاشوں کی تلاش جاری ہے  تاہم ابھی تک لاشیں دریا سے برآمد نہ ہو سکی ہیں۔ خودکشی کے ان دونوں واقعات کی واضح وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button