ترکی کے وزیر خزانہ بیرات البائراک نے زراعت میں شرح نمو کی شرح کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی زراعت کے شعبے کی شرح ترقی کے لحاظ سے اس وقت یورپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
وزیر خزانہ بیرات البائراک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر "زراعت میں یورپی ممالک کی اوسط شرح نمو” کے عنوان سے ایک چارٹ شیئر کیاہے۔
وزیر خزانہ بیرات البائراک نےء اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں کہا ہے کہ "ہم نے زراعت کے شعبے میں ترقی کے لحاظ سے بہت سے یورپی ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا اور اس وقت شرح نمو کے لحاظ سے ترکی یورپ میں دوسرے نمبر پر ہے اور ہمارا مقصد دنیا اور یورپ کے سرکردہ ممالک میں شامل ہونا ہے۔ میں زراعت کے شعبے میں اپنی خدمات سر انجا م دینے والے تمام کسانوں اور محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں "