Breaking News

فلموں میں جلد واپسی کا ارادہ نہیں، شلپا شیٹھی

1363098389news

ممبئی۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ میرا فلموں میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میرے پاس وقت کی بہت کمی ہے ۔ واضح رہے کہ شلپیا شیٹھی نے بزنس مین راج کندر سے شادی کے بعد فلمی دنیا سے دوری اختیار کر لی ہے تاہم ان دنوں وہ ڈانس ریئلٹی شو ٴٴ نچ بلیئےٴٴ میں بطور جج کام کر رہی ہیں ۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں شلپا شیٹھی نے کہا کہ شادی کے بعد بہت سی باتیں تبدیل ہو جاتی ہیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد میری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں، میں گھر داری کے علاوہ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے معاملات بھی دیکھ رہی ہوں کیونکہ چھٹا سیزن شروع ہونے والا ہے، اس کے علاوہ ایک ڈانس شو کی جج ہوں اور ایسے میں مزید وقت نکالنا مشکل ہے۔ میں صرف منگل کے روز کام کرتی ہوں اور اس روز راج اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ میری غیر موجودگی میں وہ سارا وقت ہماری بیٹی کے ساتھ گزاریں، اسی طرح یہ کام چل رہا ہے۔ فلموں میں مادھوری ڈکشٹ، سری دیوی اور سونالی باندرے جیسی اداکارائوں کی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان اداکارائوں نے بہت طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی کی۔ مادھوری اور سونالی جب واپس آئیں تو وہ دس دس سال سے فلم انڈسٹری سے دور تھیں، ان کے بچے بڑے ہو چکے تھے اور وہ فیملی لائف کو اچھی طرح جان چکی تھیں، جب میں نے ٴٴ نچ بلیئےٴٴ کیلئے کام شروع کیا تب میری بیٹی صرف 7 ماہ کی تھی ، فلم میں کوئی خصوصی کردار ملا تو ہی اس بارے  غور کروں گی۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)