Breaking News
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کر لیں۔ اسیلا گونارتنے قومی ذمہ داریوں جبکہ ڈیوڈ ولی کاوئنٹی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

سری لنکن آل راﺅنڈر اسیلا گونا رتنے کی عدم دستیابی پر انگلش آل راﺅنڈر سمیت پٹیل کی خدمات حاصل کر لیں، تجربہ کار انگلش کرکٹر نے 214 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4174 رنز بنانے کیساتھ 178 شکار بھی کئے ہیں، سری لنکن پلیئر قومی تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔

دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کی کاﺅنٹی مصروفیات کے باعث فرنچائز نے پورے ٹورنامنٹ میں اسٹیون فن کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی، قبل ازیں ڈرافٹ میں انہیں جزوی طور پر خلا پر کرنے کیلیے کال کیا جانا تھا لیکن ڈیوڈ ولی کسی میچ کیلیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ان کے ہموطن اسٹیون فن ہی اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)