Breaking News
نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل؛ منتظمین کی وقت کے ساتھ دوڑ جاری

نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل؛ منتظمین کی وقت کے ساتھ دوڑ جاری

راولپنڈی/کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائنل کیلیے منتظمین کی وقت کے ساتھ دوڑ جاری ہے۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک عرصے سے توجہ نہ پانے والے نیشنل اسٹیڈیم پر خطیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وینیو کو ہر لحاظ سے مکمل کیلیے کام جاری البتہ وقت پر تکمیل کا امکان کم ہے۔ البتہ پی سی بی ہر حال میں فائنلکی شہر قائد میں میزبانی کا ارادہ باندھ چکا،چھت مکمل نہ ہوئی تب بھی مقابلہ کرا دیا جائے گا، یہاں پر 33 ہزار کے قریب افراد میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

فائنل میں5ہفتے کے قریب وقت کو دیکھتے ہوئے مختلف امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈریسنگ روم کی بھی تزئین وآرائش اور میدان کو سرسبز بنانے کیلیے تواتر سے پانی دیا جا رہا ہے، پچز تیار کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)