Breaking News
ٹرمپ کی جنسی ویڈیو چھپانے کے لئے روسی ہیکرکو 10لاکھ ڈالرکی پیشکش

ٹرمپ کی جنسی ویڈیو چھپانے کے لئے روسی ہیکرکو 10لاکھ ڈالرکی پیشکش

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جنسی ویڈیو، مالیاتی اسکینڈل اور دیگر حساس معلومات پر مشتمل مواد چوری کرنے والے روسی ہیکر کو مواد واپس کرنے یا ضائع کرنے کے عوض 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریک اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک روسی ہیکر نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے قبضے سے ایسا مواد چوری کرلیا ہے جس میں ناصرف ایجنسی کی حساس معلومات تھیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرمندگی کا باعث بننے والی ویڈیوز بھی شامل تھیں، واقعے کے بعد سی آئی اے سربراہ مائیک پومبیو اور دیگر افسران و عہدیداران کے مابین سخت اختلافات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روسی ہیکرز کا امریکا میں بجلی کے نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے چوری کئے گئے سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو تشہیر سے قبل واپس لانے کے لئے کوشاں ہے، ایجنسی شیڈو بروکرز کی مدد سے معلومات واپس لانے کے لئے خطیر رقم دینے کے لئے تیار ہے اور اس نے روسی شہری کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی ہے جس میں سے 1 لاکھ ڈالر کی رقم بطور پہلی قسط ادا کی جاچکی ہے، تاہم سی آئی اے یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ روسی ہیکر چوری کی گئی معلومات کی واپسی کی خود سے کیا قیمت مانگتا ہے۔ جب کہ ہیکر کا نام عالمی سائبر مافیا میں شامل کرکے اسے مغربی یورپ سے نکل جانے اور دوبارہ واپس نہ آنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، اس حوالے سے ایک رپورٹ آن لائن میگرین انٹرسیٹ نے بھی شائع کی ہے۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)