Breaking News
میرے خلاف مقدمات اور سازشوں کا جواب عوام دے رہے ہیں، نواز شریف

میرے خلاف مقدمات اور سازشوں کا جواب عوام دے رہے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات اور سازشوں کا جواب عوام دے رہے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرا مقدمہ پاکستان کے عوام لڑرہے ہیں، احتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جارہا ہے لیکن عوام کا ردعمل عیاں ہے جو ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات و سازشوں کا جواب دے رہے ہیں اور ووٹ کے تقدس کی مثالیں بھی قائم کر رہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں سے انتقام لیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سارا زور لگایا جارہا ہے، جنہوں نے نیب سے ریفرنسز بنوائے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہوجائے، مجھے سزا دینے کے لیے ضمنی ریفرنس تیار کئے جارہے ہیں، حالانکہ موجودہ ریفرنس میں جان ہوتی یا کوئی ثبوت اور سچائی ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت ہی نہ ہوتی، ان ریفرنسز میں کچھ نہیں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)