Breaking News
اسرائیل کی مالی امداد میں کٹوتی ہو سکتی ہے، جرمن وزیر خارجہ

اسرائیل کی مالی امداد میں کٹوتی ہو سکتی ہے، جرمن وزیر خارجہ

تل ابیب:جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران تل ابیب میں منعقدہ ایک سکیورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی حمایت نہیں کرے گا تو یورپی ممالک اس یہودی ریاست کو فراہم کی جانے والی امداد میں کمی بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد میں کٹوتی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ گابریئل نے اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی علاقوں کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)