Breaking News
طاہر القادری سیاسی جنگ بیچ منجدہار چھوڑ کر بیرون ملک روانہ

طاہر القادری سیاسی جنگ بیچ منجدہار چھوڑ کر بیرون ملک روانہ

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور سے براستہ ترکی برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں ۔

اپنے دورے کے دوران وہ مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر دیں گےاور بعد میں طاہر القادری کینیڈا جائیں گے، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرا لقادری کا بیرون ملک دورہ 22دن کا ہوگا اور اس طرح وہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے روکیں گے اور پھر واپس وطن آ جائیں گے۔

ادھر لاہور کے مختلف سیاسی حلقے طاہرالقادری کے اس دورے کو دھرنوں مظاہروں اور سیاسی کزنز سے مایوسی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا جس میں انہیں سخت ناکامی ہوئی اور وہ حسب توقع سیاسی جنگ کو بیچ منجدہار چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہو گے ہیں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)