Breaking News
توہین عدالت کیس:ن لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید،5 سال کیلئے نااہل

توہین عدالت کیس:ن لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید،5 سال کیلئے نااہل

اسلام آباد:سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 1ماہ قید کے علاوہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کو 5 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے 28 مئی 2017کو کراچی میں تقریرکرتے ہوئے عدلیہ کو دھمکیاں دی تھیں۔

توہین عدالت کا فیصلہ 2 اور 1 کی نسبت سے آیا۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی کی درخواست مسترد کردی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا ازخود نوٹس لیا تھا جس میں انھیں پاناما لیکس کیس میں تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے۔

 نہال ہاشمی کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اب وہ پانچ سال کے لیے نااہل قرار پا گئے ہیں۔ وہ دوسرے رکنِ پارلیمان ہیں جنھیں توہینِ عدالت کے کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے قبل سنہ 2012 میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توہینِ عدالت کا مرتکب پایا گیا تھا۔

آواز کے نمائندے نے جب نہال ہاشمی کو سزا دئیے جانے کے بارے میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی سینیٹر کو سزا ،جماعت کے صدر میاں نواز شریف کو ایک واضح پیغام ہے کہ اگر وہ باز نہ آئے تو وہ بھی اڈیالہ جیل کی یاترا کیلئے تیار رہیں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)