Breaking News
عمران خان سیاسی طور پر نابالغ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عمران خان سیاسی طور پر نابالغ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنا آتی ہے لیکن سیاسی طور پر ابھی وہ نابالغ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے انہیں مزید سیاست سیکھنی پڑے گی وہ جلد سیاست سیکھ لیں گے۔ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ ان کی پارٹی میں آگئے جس پر انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔
سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ کی آئی جی سندھ کے عہدے پر بحالی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا اور آگے بھی یہی ہوگا ہمیں آئی جی کے معاملے پر تحفظات ضرور ہیں لیکن ہم عدالت کےحکم پر عمل کررہےہیں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)