Breaking News
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے عائشہ باوانی کالج کو فوری کھولنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے عائشہ باوانی کالج کو فوری کھولنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عائشہ باوانی کالج کو سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کالج فوری طور پر کھولنے کاحکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے عائشہ باوانی کالج کی ملکیت کا باوانی فیملی کے حق میں سنایا تھا اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے کالج سیل کردیا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ نے کالج کو سیل کیے جانے کے معاملے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور عدالت کے روبراسسٹنٹ و ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ کالج سیل ہونے پرطلبہ سڑک پرتعلیم حاصل کررہے ہیں جس سے زیرتعلیم طلبہ و والدین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے موقف سننے کے بعد ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کالج کو فوری طور پر کھولنے کا حکم جاری کردیا جب کہ فریقین کو 23ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)