Breaking News
’سائبر کرائم کا قانون اب کیوں یاد آ رہا ہے؟‘

’سائبر کرائم کا قانون اب کیوں یاد آ رہا ہے؟‘

سوشلستان میں کُلبھوشن جادھو کے موضوع پر بہت ساری ٹویٹس کی جا رہی ہیں اور اس کے علاوہ کوئٹہ والوں نے نواز شریف کو ‘ریجیکٹ’ کر دیا ہے کیونکہ جہاں جہاں پی ٹی آئی جلسہ کرتی ہے اس شہر کے ساتھ پارٹی کے سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن ‘ریجیکشن’ لگا کر ٹرینڈز بناتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے آئی سی جے کو ‘ریجیکٹ’ کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اتنی ریجیکشن ہونے لگی ہے کہ ٹوئٹر اب وہ ٹوئٹر ہی نہیں لگتا۔ مگر اس ہفتے ہم بات کریں گے سائبر کرائم بل اور اس کے حوالے سے تحفظات کی۔

سائبر کرائم بل پر پی ٹی آئی اے تحفظات

گذشتہ دنوں پی ٹی آئی اے کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کی کہ ‘حکومت سائبر کرائم قوانین کا ناجائز استعمال کر کے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنوں کو سیاسی طور نشانہ بنا رہی ہے۔ ایک جمہوریت میں یہ ناقابلِ قبول ہے۔’

عمران خان کا اشارہ سالار سلطانزئی کی جانب تھا جو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہیں اور جنہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا۔

جہاں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سالار کی رہائی کے حق میں اور حراست کے خلاف بات کی وہیں سالار کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے والے افراد نے بھی اپنے تجربات بیان کیے۔

 

 

 

 

About Faiza Abbas

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)