Breaking News

عمران خان کا شمالی وزیرستان آپریشن کی مشروط حمایت کا اعلان

اسلام آباد ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد امن قائم کرنے کی یقین دہانی کرادے تو وہ آپریشن کی حمایت کیلئے تیار ہیں، صدر اور وزیراعظم بتائیں کہ یہ جنگ کیسے ختم ہوگی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ فا ٹا میں فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، حل کا حصہ ہے، ہماری ایک لاکھ  چالیس ہزارفوج گزشتہ آٹھ سال سے اس جنگ میں پھنسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے مخالف ہیں نہ اس کے غلام، ہمیں امریکا کی جنگ سے نکلنا ہوگا، طالبان بھی انہیں ایماندار ثالث سمجھتے ہیں، وہ اب بھی حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کرانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے، کئی شدت پسند گروپ اس جنگ میں ملوث ہیں، کوشش کی جائے ان گروپوں سے مذاکرات کئے جائیں، جو شدت پسندگروپ آئین نہ مانیں ان کیخلاف فوجی کارروائی بھی کی جائے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک انتہا پسندی میں ڈوب رہا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے، صدر اور وزیراعظم بتائیں کہ یہ جنگ کیسے ختم ہوگی۔

 

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)