Breaking News
اقتصادی ترقی اورخوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کےبغیرممکن نہیں،ممنون حسین

اقتصادی ترقی اورخوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کےبغیرممکن نہیں،ممنون حسین

اسلام آباد : مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہمارے محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مجھے یقین ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مدد سے ہم اپنے محنت کشوں کیلئے بہتر معیار زندگی حاصل کرسکتے ہیں اور ان کیلئے ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں، شکاگو کے شہیدوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دیں۔

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر ممنون حسین کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہمارے محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مجھے یقین ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مدد سے ہم اپنے محنت کشوں کیلئے بہتر معیار زندگی حاصل کرسکتے ہیں اور ان کیلئے ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں، شکاگو کے شہیدوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دیں۔

صدرمملکت نے کہاکہ محنت کشوں کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جس پر ہم کام کرنے والے مرد و خواتین کی خدمات کو سراہتے ہیں جو ملک کا ایک ناگزیر ستون ہیں، یہ دن شکاگو کے شہیدوں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دی ہیں، اس دن ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں ۔صدر نے کہاکہ یہ دن پاکستانی افرادی قوت کے کردار ، اس کی لگن اور عزم کی علامت کے طور منایا جاتا ہے ، جس نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور ترقی پسند قوم بنانے کی سمت گامزن کیا۔

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ حکومت مزدور طبقے کے مسائل اور ان کی ضروریات سے آگاہ ہے اور اپنی اس قیمتی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستانی مزدور طبقہ اپنے ترقی پسند نقطہ نظر اور پیداواری صلاحیت کی بنیاد پر امتیازی حیثیت رکھتا ہے ،وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ ہماری فروغ پذیر معیشت کا اہم اتحادی ہے اور اسی لیے انہیں بہتر رہائشی ، طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مدد سے ہم اپنے محنت کشوں کیلئے بہتر معیار زندگی حاصل کرسکتے ہیں اور ان کیلئے ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ عالمگیر دنیا مسابقتی طور پر ایک دوسرے سے مضبوطی سے منسلک ہوچکی ہے ، جس میں اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں سے مقابلہ کرنے اور ملک کی معاشی ترقی کیلئے ضروری مہارت سے لیس افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ میں اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہوں کہ کارکن طبقے کی بہتری اور ان کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے تجدید عزم اور توجہ کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت نے یوم مئی پر پاکستان بھر کے کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کیاہے اور ان کے بہتر مستقبل اور خوشحالی کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)