Breaking News
مزدوروں کی اہمیت جانے بغیر ترقیاتی مسابقت ناممکن ہے،وزیراعظم

مزدوروں کی اہمیت جانے بغیر ترقیاتی مسابقت ناممکن ہے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مزدوروں سے متعلق قوانین کوبہتر کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے مزدوروں سے متعلق قوانین کوبہتر کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدور ہر سال مزدوروں کی انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں ایک موقع دیتا ہے کہ ہم مزدوروں کی ان کاوشوں کو یاد کر سکیں جو انہوں نے اپنے ممالک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کیلئے کی ہیں، پاکستان کی افرادی قوت معاشرے کا اہم ستون ہے اور وہ اپنے ملک کی بحالی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جدید اور صنعتی معیشت کا خواب پرعزم، محنتی اور ہنرمند افرادی قوت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، انہوں نے نجی اور سرکاری شعبہ کے مزدوروں کو ملکی ترقی کیلئے سخت محنت پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، مزدور قوانین کو مستحکم کیا گیا تاکہ محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا کر ان کے میعار زندگی کو بلند کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افرادی قوت اپنے کام کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اور ملازمین ہمارے سماجی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مزدوروں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور قوم کی سماجی اور معاشی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے اور اس موقع پر پاکستان کے تمام مزدوروں اور افرادی قوت کو ان کی محنت اور لگن پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)