Breaking News
پرویز مشرف آج برطانیہ میں پارٹی کارکنوں سے ملیں گے

پرویز مشرف آج برطانیہ میں پارٹی کارکنوں سے ملیں گے

لندن:آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)کے صدر پرویز مشرف آج(یکم مئی2017) لندن میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔اپنی

سید شان عباس عابدی،آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کوائرپورٹ پر خوش آمدید کہتے ہوئے

ملاقات  میں وہ مزدورں کے عالمی دن یکم مئی،پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 2018 میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔برطانیہ بھر سے پارٹی عہدیدران اور کارکنوں کے علاوہ پاکستانی میڈیا کو بھی اس ملاقات میں مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے مارچ 2016ءمیں پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی اور اس نے یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ان کے بیرون ملک جانے پر عاید پابندی ختم کیے جانے کے بعد کیا تھا.

سابق صدر ان دنوں کمر میں درد کے باعث علاج کیلئے دبئی میں مقیم ہیں اور حال ہی میں امریکہ کے دورے سے واپس آئے ہیں۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)