Breaking News

شمالی وزیرستان آپریشن ہوا تو الیکشن نہیں ہوں گے،شیخ رشید

ملتان ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حساس مہینے آ رہے ہیں الیکشن آیا تو خونی ہو گا شمالی وزیرستان آپریشن اگر ہوا تو پھر الیکشن نہیں ہوں گے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کی دہلیز پر ہے ، پاکستان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار جرنیل ، ججز اور سیاستدان ہوں گے، آئی،ایم، ایف کی قسط دی تو معیشت تباہ ہو جائے گی، الیکشن آیا تو خونی ہو گا قوم نے اگر بیلٹ بکس کا درست استعمال نہ کیا تو جمہوریت نہیں آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے عقل سے کام لیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی بحالی کی 56 ارب روپے کی رقم بھی بے نظیر انکم اسپورٹ میں شامل کر دی گئی لوگوں کو اقتدار کی فکر ہے ملک کی نہیں۔ ملالہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی میڈیا نے اتنی کوریج لیڈی ڈیانا کی موت کو نہیں دی تھی جو وہ ملالہ یوسفزئی کو دے رہے ہیں یہی بات سب کو شک میں مبتلا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت 2600 ارب روپے خسارہ میں ہے یہ نقصان کون پورا کرے گا شیخ رشید نے کہا کہ آج یوسف رضا گیلانی کو محسوس ہوا کہ ایک شخص ملک چلا رہا ہے پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے سپریم کورٹ کا صرف ایک فیصلہ مانا گیا گیلانی کو ہٹانے کا کیونکہ اس میں صدر خود ملوث تھے۔ انہوں نے کہا 19 اکتوبر کو ملتان میں وہ کامیاب جلسہ کریں گے انتظامیہ ان کے جلسے میں روکاٹیں پیدا کر رہی ہے۔

 

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)