Breaking News
تاشقند اعلامیہ: ایس سی او رکن ممالک کا دہشت گردی کے خلاف تعاون پراتفاق،پاکستان کی شمولیت سود مند ثابت ہوگی، تجزیہ کار

تاشقند اعلامیہ: ایس سی او رکن ممالک کا دہشت گردی کے خلاف تعاون پراتفاق،پاکستان کی شمولیت سود مند ثابت ہوگی، تجزیہ کار

تاشقند،ازبکستان(ڈی این ڈی): ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں یوروایشیائی سیاسی، معاشی اور عسکری تعاون کی تنظیم ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم)کا دو روزہ سربراہی اجلاس پاکستان اور بھارت کو مستقل رکنیت ملنے اور جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے سد باب کے لئے باہمی تعاون کو مزیدفروغ دینے کے عزم کے ساتھ 24جون کو اختتام پذیر ہو گیا۔
جنوبی ایشیاءکی دو بڑی طاقتوں بھارت اور پاکستان کی شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جو دنیا کی کل آبادی کے 45 فیصد حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
تاشقند میں ایس سی او کے دوروزہ سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک کے سربراہان نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور بعد ازاں اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیاست، سیکورٹی اور معیشت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ انسانی اور ثقافتی بنیادوں پرترقی کے لئے باہمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔
تاشقند اعلامیہ کی خاص بات رکن ممالک کا سیکورٹی تعاون پر اتفاق رائے قائم کر نا تھا ۔ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو دہشت گردی، انتہاپسند ی اور علیحدگی پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ رکن ممالک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور ان مسائل کے بنیادی اسباب کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے اور جامع اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں بالخصوص نوجوان نسل میں انتہا پسند نظریات کے پھیلاﺅ ، نسلی اور مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک ، غیر قانونی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ،ناجائز اسلحہ ،ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ،اور بڑنے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھا م کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
ایس سی اور رکن ممالک نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے جامع کنونشن کی جلد منظوری کے لئے اپنی بھر پور حمایت کا یقین بھی دلایا۔
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ذمہ داریوں کی یادداشت(میمورینڈم آف آبلیگیشنز) پروزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے دستخط کئے جس کے بعد پاکستان تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔

About AWAAZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)