Breaking News
قازقستان میں اردو سمیت کم رائج زبانوں کے مفت کورسز کرائے جاتے ہیں

قازقستان میں اردو سمیت کم رائج زبانوں کے مفت کورسز کرائے جاتے ہیں

موجودہ دور میں یورپین زبانیں سیکھانا کوئی غیر معمولی بات نہیںاور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے انگریزی زبان اور مغربی ثقافتی مزاکز کے توسط سے 40سال سے کم عمر ہر شخص انگریزی کے چند الفاظ جانتا اور سمجھتا ہے۔دنیا میں کم رائج زبانوں میں بات چیت کی قابلیت ایک اثاثہ اور نئی ثقافت کوسمجھنے میں راہ ہموارکرتی ہیں۔
قازقستان کے شہر آستانہ میں قائم مزاکز میں شہریوں کونئی زبانیںسیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور غیر ملکی زبانیں سیکھانے کیلئے تیارکردہ کورسز عمر کی پابندیوںسے آزاد اور بلا معاوضہ دستیاب ہیںاور شہریوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ غیرملکی زبان سیکھیں۔ابتدامیں روسی زبان سیکھنا اس لحاظ سے بھی بہتر ہوگا کیونکہ بیشترا±ستاد دوسری زبان پڑھانے کے علاوہ روسی زبان پر بھی دسترس رکھتے ہیں۔
یوریشین نیشنل یونیورسٹی اپنے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ذریعے مختلف غیرملکی زبانیں سیکھانے کی پیشکش کرتی ہے. اردو، بھارت کی چھ ریاستوں میں سرکاری زبان اور پاکستان کی قومی زبان کے طور پر جانی جاتی ہے،ا±ن زبانوں میں سے ایک ہے جو یونیورسٹی میںپڑھائی جاتی ہیں۔
. اردو زبان بنیادی طور پر فارسی اور عربی الفاظ پر مشتمل ہے اور اسکو پڑھانے والے ا±ستاد نے آئیگل نے، بین الاقوامی تعلقات عامہ میں، پی ایچ ڈی کی ہے. یہ مفت کورس،نئے سیکھنے والے اور جو تھوڑی بہت بولتے اور سمجھتے ہیں کیلئے دستیاب ہے ۔ کورس ستمبر کے اوئل میں شروع ہوتا ہے۔
جبکہ ایرانی سفارت خانہ اپنے ثقافتی مرکز میں فارسی سیکھنانے کا مفت کورس پیش کرتا ہے. فارسی افغانستان، ایران، تاجکستان او رخطے کے دیگر تاریخوں علاقوں میں آباد قربیََا 110 ملین لوگوں کی زبان ہے.ایرانی ثقافتی مرکز، طالبعلموں کومختلف سطحوں پر فارسی زبان سیکھنے کے موقع فراہم کرتا ہے۔
علاوہ ازیںکورین کلچرل سنٹر بھی کورین زبان سیکھنے اور بولنے کا نصاب پیش کرتا ہے اور اس کیلئے وہ سماجی نیٹ ورک اور ویب سائٹ پر اکثر آگاہی دیتے رہتے ہیں۔
چین کے دنیا میں بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے پیش نظر یوریشین نیشنل یونیورسٹی کے تحت کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، چینی زبان کا مفت کورس کرایا جاتا ہے۔ اس کے علاو ہ انگریزی، فرانسیسی ،جاپانی اوردیگر دوسری زبانوں کے متعدد چھوٹے اور بڑے تربیتی مراکزبھی شہر میں قائم ہیں۔

About AWAAZ

One comment

  1. بوہت عمدہ قدم ہے یہ زبان ایک ایسی چیز ہے جسے سیکھ کر آپ کو کبھی بھی پچھتاوا نہیں ہو گا وہ زندگی مئی کسی نہ کسی موقے پر آپ کے کم ضرور ای گے. پاکستان مئی بھی ایسے اقداپ اٹھانے چاہییں .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)