Breaking News
پاکستان کی جونئر ہاکی ٹیم کا دورہ بیلجئم

پاکستان کی جونئر ہاکی ٹیم کا دورہ بیلجئم

برسلز(آواز نیوز)  پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تربیتی مراحل میں ہے۔ یورپ کی بلیو ٹرف پر کھیلنے کا تجربہ پاکستانی ہاکی تیم کے لئے ناگذیر ہے۔ پاکستان جو دنیا بھر میں ہاکی کے افق کا سب سے نمایاں ستارہ رہا ہے جو کہ ماضی کی خوبصورت یادوں میں گم ہو چکا ہے۔ اپ نہ پاکستان کی حکومت کھیلوں پر توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی کھلاڑی۔ پاکستان میں ایک بھی بلیو ٹرف نہیں ہے جب کہ بیلجئم جیسے ۱۰ لاکھ کی آبادی کے ملک میں بھی ہر شہر میں بلیو ٹرف موجود ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان کی ہاکی ٹیم بیلجئم کا دورہ کر رہی ہے اور بیلجئم کی قومی ٹیم کے ساتھ دو میچ کھیلے گی۔ پچھلے سال پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم نے بھی بیلجئم کا دورہ کیا تھا اور دونوں میچ بُری طرح ہار کر گئی تھی۔ گو جونئر ٹیم سے بھی کچھ ایسی ہی توقع ہے لیکن تجربہ تو بحر حال کرنا ہی ہے۔ بروز جمعہ ان کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے کھانا دیا جا رہا ہے جس میں نمایاں پاکستانی شخصیات کے علاوہ پاکستان پریس کلب بیلجئم بھی مدعو ہے۔

About Imran Saqib

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)