Breaking News

Daily Archives: February 8, 2018

سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں

ممبئی: گزشتہ برس اذان کو شور قرار دینے والے بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ نامور بھارتی گلوکار سونگم کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نےممبئی پولیس کو تنبیہ کرتےہوئے کہا ہے ... مزید »

ویرات نے انوشکا سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

ممبئی: ’’محبت ہو تو ایسی‘‘ یہ فقرہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کے لیے بالکل موزوں ہے کیونکہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں انوشکا شرما سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی 2 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’’پری‘‘کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا ... مزید »

اکشے کی فلم نے ریلیز سے پہلے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم’ پیڈمین‘ نے ریلیز سے پہلے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ان دنوں ایکشن کے بجائے سماجی مسائل پر بننے والی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم ’ ... مزید »

ٹی وی اور فلم پر نئے انداز سے آؤں گی جو چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا، عائشہ عمر

لاہور: اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹی وی سے بڑی اسکرین تک جانے کاسفربہت اچھا رہا اوراب آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں ... مزید »

انتظار کی گھڑیاں ختم، ’’ڈیول از بیک‘‘

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی فلم ’بھارت‘ کے بعد کامیاب فلم ’کک‘ کا سیکوئل بھی 2019 میں ہی ریلیز کیا جائے گی۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد کافی پرجوش نظر آرے ہیں، ایک جانب وہ اپنے بہنوئی ایوش شرما کو فلم ’لوراتی‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کروانے کی ... مزید »

مورکل پی ایس ایل تھری سے دستبردار، ہیسٹنگز کوئٹہ کی ٹیم میں شامل

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایلبائی مورکل پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہوگئے۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایلبائی مورکل نے پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہونے کا یہ فیصلہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے کیا، ان کا خلا جان ہیسٹنگز پُر کریں گے، آل رائونڈر کی جزوقتی خدمات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے ہی حاصل کررکھی ہیں تاہم ... مزید »

ہاکی پرو لیگ 2019 میں پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

ہاکی پرو لیگ کے ابتدائی سیزن کا شیڈول جاری کردیا جس میں پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ ) نے ہاکی پرو لیگ کے ابتدائی سیزن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لیگ19جنوری 2019 سے شروع ہوگی اور اس میں پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوںگی۔ دنیا کے مختلف حصوں میں ... مزید »

پرانے اسٹار کھلاڑی ’’بوڑھے‘‘ قرار، نئی ٹیم بنائیں گے، نجم سیٹھی

کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پرانے اسٹار کھلاڑیوں کو’’بوڑھے‘‘ قرار دیتے ہوئے نئی ٹیم بنانے کا عندیہ دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان کے پرانے اسٹار کھلاڑی اب بوڑھے ہو رہے ہیں،ان کے ریفلیکسز اتنے اچھے نہیں رہے جتنے پہلے تھے،اس لیے ہمیں ایک نئی ٹیم تیار ... مزید »

7 ماہ تک فراغت؛ ون ڈے ٹیم کی صلاحیتوں پر زنگ لگنے کا خدشہ

لاہور: 7 ماہ کے وقفے سے پاکستانی ون ڈے ٹیم کی صلاحیتوں پر زنگ لگنے کا خدشہ ہوگیا۔ رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورئہ زمبابوے بھی شامل ہے،گرین شرٹس کو اگست اور ستمبر میں وہاں 2 ٹیسٹ،3ون ڈے اور2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا تھے، ایک تجویز یہ بھی تھی کہ پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے مختصر فارمیٹ کی ٹرائنگولر سیریز ... مزید »

ویرات کوہلی پاکستان میں سنچری نہیں بنا سکتے، مکی آرتھر کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

ممبئی: مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کو چیلنج نے بھارتی میڈیا کو چراغ پا کر دیا۔ قومی ٹیم کے کوچ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن پاکستان کی سرزمین پر میزبان بولر ان کو کبھی سنچری نہیں بنانے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ کوہلی نے تمام بڑی ٹیموں کے خلاف ... مزید »