Breaking News

Daily Archives: February 1, 2018

سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی ،اہلیہ سمیت قتل

کراچی(این این آئی) ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں۔ صوبائی وزیر کے پرائیوٹ سیکریٹری اللہ ورایو نے تصدیق کی ہے ... مزید »

اسرائیل کی مالی امداد میں کٹوتی ہو سکتی ہے، جرمن وزیر خارجہ

تل ابیب:جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران تل ابیب میں منعقدہ ایک سکیورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی حمایت نہیں کرے گا تو یورپی ممالک اس یہودی ریاست ... مزید »

سپریم کورٹ کا صدیق الفاروق کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد :پاکستان میں سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو ان کے عہدہ سے ہٹانے اور قانون کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ کٹاس راج مندر سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت ... مزید »

فضائی سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے خاتون نے نومولود بچّہ فروخت کر دیا

روس( سینٹ پیٹرزبرگ)/30جنوری(ایجنسی) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں عدالت نے ازبکستان کی ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ خاتون نے سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچّے کو تقریبا 200 امریکی ڈالر کے مقابل فروخت کر دیا تھا۔ سینٹ پیٹرزبرگ کی عدالت کے ترجمان کے مطابق 28 سالہ خاتون نے اکتوبر 2016 ... مزید »

امریکہ: 11 ممالک کے پناہ گزینوں پر آمد کی پابندی ہٹا دی گئی

نیو یارک:امریکہ  نے 11 ممالک سے پناہ گرینوں کی آمد پر پابندی ہٹانے کااعلان کردیا ہے۔ خبر کے مطابق 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر پابندی ہٹائی جائے گی تاہم انہیں پہلے کی نسبت زیادہ سخت قوانین سے گزرنا ہوگا۔ امریکی حکام نے ان ممالک کے نام نہیں بتائےتاہم ممکنہ طورپر ان میں 10 مسلم اکثریتی ممالک ... مزید »

نائیجیریا : مہاجر کیمپوں پر بم حملے،4 افراد ہلاک 25 زخمی

بورنو(نائیجیریا):  نائیجیریا میں  واقع دو  مہاجر کیمپوں    پر ہونے والے حملوں میں  4 افراد ہلاک  ہو گئے۔  یہ واقعہ شمال مشرقی صوبے بورنو میں پیش آیا جس میں 25 افراد زخمی  بھی ہوئے ۔  ا ن دھماکوں کے بعد  علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔  حکام  کا شبہ ہے کہ ان حملوں میں  دہشت گرد تنظیم بوکو ... مزید »